جنسی صنف کا کیامطلب ہے؟
"جنسی صنف" ایک ذاتی خصوصیت ہےجو آپ کیا ہیں کا ایک حصہ تشکیل دیتی ہے۔ یہ انسانی جنسیت کے ایک سلسلےکا احاطہ کرتی ہے نسوانی ہم جنسیت اورمرد ہم جنسیت، سے دوجنسہ اور دگرجنسی یا فطری میلان۔
اونٹاریو انسانی حقوق کا مجموعہ قوانین (Human Rights Code)کیاتحفظ پیش کرتا ہے؟
اونٹاریو انسانی حقوق کامجموعہ قوانین (مجموعہ قوانین و ضوابط) ایک قانون ہےجو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرتاہے اور اونٹاریو میں ہر فردکی عزت و احترام اور قدروقیمت کو پہچانتاہے۔ مجموعہ قوانین جنسی صنف یا ازدواجی رتبےکی وجہ سےکسی کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے یا ان کو ہراساں کرنےکو خلاف قانون بناتاہے۔ اس میں ہم جنسی تعلقات شامل ہیں۔
یہ حق جو امتیازی سلوک اور ایذا دہی سے مبرّا ہے، کا اطلاق ملازمت، خدمات، سہولیات، اکاموڈیشن و ہاؤسنگ، معاہدات اور یونیئنوں میں ممبر شپ، تجارتی یا پیشہ ورانہ ایسوسی ایشنوں پر ہوتا ہے۔
ان وجوہات کی بنا پرکسی فرد سےغیرمساوی سلوک یا اسے ہراساں نہیں کیا جاسکتاکہ وہ عورت یا مرد ہم جنس پرست مرد، ہم جنس پرست عورت، دگرجنسی یعنی قدرتی میلان والا یا دو جنسہ ہے۔ امتیازی سلوک اس لئے بھی غیرقانونی ہےکہ کسی کے ہم جنسی کےتعلقات ہیں۔
مجموعہ قوانین کے جنسی صنف کی بنیاد پر امتیازی سلوک سے تحفظ کے ایک حصےکے طور پر ہم جنسوں سےخوف یا نفرت والا طرزعمل اور تنقید منع ہے، اس سےکوئی فرق نہیں پڑتاکہ کونسی جنسی صنف نشانہ ہے، یا کس صنف کا ادراک کیا جارہاہے۔
ایذا دہی کب ہوتی ہے؟
ایذا دہی خصوصی طرزکا وطیرہ یا تکلیف دہ رائے زنی یا حرکات ہیں جو پہلے سے معلوم ہیں یا ان کے بارے میں معلوم ہونا چاہیئےکہ وہ غیرمطلوب ہیں:
- ایک مالک مکان ہم جنس پرست عورت کو کہتا ہےکہ "جاؤ جاکر ایسے لوگوں میں رہو جو تمہارے جیسے ہیں کیونکہ تمہارا یہاں سےکوئی تعلق نہیں ہے۔"
- کسی فردکی جنسی صنف کے یا ہم جنس تعلقات کے بارے میں ہم جنسوں سےخوف یا نفرت والا ہنسی مذاق یا اشارات کئے جائیں۔
- بد تہذیب علامات، مضحکہ خیز تصاویر،کارٹون یا دیواروں پر بے ڈھنگی تصاویر اورتحریریں۔
اگر رائے زنی یا حرکات مخصوص طور پر جنسی صنف کیلئے نہ بھی ہوں یہاں تک ہےکہ ایذا دہی اس وقت بھی وقوع پذیر ہو سکتی ہے۔
مثال: کسی کام والی جگہ پر جو ہم جنسوں سے خوف یا نفرت کے روئیوں کی تاریخ رکھتی ہے، صرف دو "باہرنکل جانے والے" جانے والے ہم جنس پرست مردوں کو بار بار تمسخر اور عملی ٹھٹھے مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ماضی میں، اسی طرح کے برتاؤکی وجہ سے دوسرے ہم جنس پرست مردکارکن کام چھوڑکرجاچکے ہیں۔ ان حالات کی بناپر، باقی "باہرنکل جانے والے" کارکن اعتراض کر سکتے تھےکہ انہیں ان کی جنسی صنف کی وجہ سے نشانہ بنایاجارہا تھا، حالانکہ کسی نے بھی براہِ راست اس حقیقت کا تذکرہ نہیں کیا کہ وہ ہم جنس پرست مردتھے۔
نامناسب روئیےکو خلاف قانون ہونےکیلئے ہمیشہ باربار وقوع پذیر ہونےکی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایک واقعہ بھی تشویشناک ہونےکیلئےکافی ہے۔
کچھ جگہوں پر، ہم جنسوں سےخوف یا نفرت پر مبنی تنقید عام ہو سکتی ہے، اورلوگ فرض کر لیتے ہیں کہ وہاں پر ہرکوئی جنس مخالف کی طرف راغب ہونے والاہے۔ لیکن اکثر وبیشتر ایسانہیں ہوتا، اور ایسی تنقید جیسےکہ "یہ اتنی ہم جنس پرستی ہے" ان لوگوں کیلئے تکلیف اور ذہنی دباؤکا سبب بن سکتی ہے جنہوں نے اس بات کو فاش نہیں کیا ہوا ہوتاکہ وہ مختلف جنسی صنف رکھتے ہیں۔
ایمپلائرز، ہاؤسنگ فراہم کرنے والے، خدمات فراہم کرنے والے اور دیگر لوگوں کو لازماً اس بات کو یقینی بنانا چاہیئےکہ ان کےکام کاج کا ماحول اورخدمات امتیازی سلوک اور ایذا دہی سے پاک ہیں۔ اگر انہیں جنسی صنف یا ہم جنس تعلقات کی بنیاد پر ایذا دہی والے روئیےکے بارے میں پتہ چلے یا انہیں پتہ ہونا چاہیئےتھا تو انہیں لازمی طور پر اقدامات کرنے چاہئیں۔
یہ امتیازی سلوک کب ہوتا ہے؟
جنسی صنف یا ہم جنس تعلقات کی بنا پر جب کسی شخص سے غیر مساوی یا مختلف طریقے سے برتاؤکیا جاتا ہے، اور اس کا نتیجہ اس شخص کیلئے دشواری کی صورت میں نکلتا ہے تو امتیازی سلوک وقوع پذیر ہوتا ہے۔ دوسرے لوگوں کو جنسی صنف کی بنیاد پر امتیازی سلوک کرنےکیلئےکہنا خلاف قانون ہے۔ لوگوں کی حرکات یا آرگنائزیشن کے اصول اور پالیسیاں امتیازی سلوک کا نتیجہ بن سکتے ہیں۔
مثال: ایک ملازم کو ترقیاں، ٹریننگ دینے سے انکارکردیاجاتا ہے یا اس (عورت)کی جنسی صنف یا ہم جنس تعلقات کی وجہ سے اسے نوکری سے برخاست کر دیاجاتا ہے۔
مثال: کسی کمپنی کا ہیلتھ انشورنس پلان جنس مخالف والے ساتھیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے لیکن ہم جنس ساتھیوں کو نہیں۔
لوگوں کو ان کی جنسی صنف کی بنا پر خدمات کی فراہمی سے انکار نہیں کیاجاسکتا، باوجود اس کےکہ خدمات فراہم کرنے والے اور دیگرگاہک کیسا محسوس کرتے ہیں۔
مثال: ایک ریستوران ہم جنس جوڑےکی تواضع نہیں کرےگا، کیونکہ مینیجرکا خیال ہےکہ دوسرےگاہک نہیں چاہتےکہ وہ وہاں موجود ہوں۔
ایذا دہی تشدّدکا باعث بن سکتی ہے
خاموشی یاکچھ نہ کرنا ایذا دہی کو ختم نہیں کرسکتا، اور بعض اوقات ایسا رویہ تشدّدکی راہ ہموارکرسکتا ہے۔ اگر آپ بے چینی یا خودکو خوف زدہ محسوس کرتے ہیں، توکسی با اختیار فرد سے اس بارے میں بات کریں (کسی سپروائزر، اسٹورکے مالک وغیرہ سے بات کریں)۔
شکایت درج کرونےکیلئے ہیومن رائٹس ٹریبونل آف اونٹاریو سے رابطہ کریں، جسے اب درخواست کہا جاتا ہے۔ اگر ایذا دہی والے روئیے سے آپ خودکو خطرے میں محسوس کرتے ہیں یا وہ تشدّدکا سبب بن سکتا ہے، تو پولیس کوکال کریں۔
مزید معلومات کیلئے
جنسی صنف کی وجہ سے نسلی امتیاز اور ایذا دہی پر اونٹاریو ہیومن رائٹس کمیشن
(Ontario Human Rights Commission)کی پالیسی اور دیگر پبلیکیشنز اس ویب سائٹ پر دستیاب ہیں www.ohrc.on.ca
شکایت درج کروانےکیلئے – جسےدرخواست کہاجاتاہے -- ہیومن رائٹس ٹریبونل آف اونٹاریو
(Human Rights Tribunal of Ontario) سے یہاں رابطہ کریں:
ٹول فری نمبر : 1-866-598-0322
ٹی ٹی وائی ٹول فری نمبر : 1-866-607-1240
ویب سائٹ: www.hrto.ca
اگر آپ قانونی مدد چاہتے ہیں، تو ہیومن رائٹس لیگل سپورٹ سینٹر (Human Rights Legal Support Centre) سے یہاں رابطہ کریں:
ٹول فری نمبر : 1-866-625-5179
ٹی ٹی وائی ٹول فری نمبر : 1-866-612-8627
ویب سائٹ: www.hrlsc.on.ca