Skip to main content

Sexual and gender-based harassment: know your rights (brochure)

جنسی اور تذکیر و تانیث کی بنیاد پر ایذا دہی امتیازی سلوک کی قسمیں ہیں۔  یہ کسی شخص کے عزت و احترام کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، انہیں محسوس ہو سکتا ہےکہ وہ غیرمحفوظ ہیں اور انہیں ان کی ممکنہ صلاحیتوں تک پہنچنے سے روک سکتی ہیں۔ کسی کو اس کی جنس، تذکیر وتانیث یا جنسی رخ بندی کی وجہ سے جنسی طور پر ہراساں کرنا یا ان کے ساتھ غنڈہ گردی کرنا قابلِ قبول نہیں ہے۔ یہ خلافِ قانون ہے۔

اکثر، وہ شخص جس کے پاس اختیار ہوتاہے ایذادہی کا مرتکب ہوتاہے، لیکن یہ ساتھ کام کرنے والوں اور ایک ہی جگہ پرکام کرنے والوں وغیرہ کی طرف سے بھی ہوسکتاہے۔ خواتین اس کے خطرے میں زیادہ ہو تی ہیں کیونکہ وہ اکثرکم تنخواہ والی اورکم رتبے والی ملازمتوں پرکام کرتی ہیں اورممکنہ طور پر بچوں کی تنہا پرورش کرتی ہیں۔  یہاں تک کہ بااختیار لوگ بھی جنسی ایذا دہی کا شکار ہوتے ہیں۔  

جنسی ایذا دہی کیا ہے؟

اونٹاریو انسانی حقوق کے مجموعہ قوانین  (Human Rights Code)کے تحت، جنسی ایذا دہی یہ ہےکہ " پریشان کرنے والی تنقید یا طرز عمل میں ملوّث ہونا جس کے بارے میں معلوم ہوتاہے یا معلوم ہونا چاہیئےکہ وہ قابلِ قبول نہیں ہے۔" کچھ صورتوں میں، ایک واقعہ بھی جنسی ایذا دہی کیلئےکافی ہوتاہے۔ جنسی ایذا دہی میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

  • کسی چیز کے بدلے نفسانی خواہش پورا کرنےکو کہنا، جیسےکہ کسی ٹیسٹ کے نمبر بڑھانےکی پیشکش کرنا، ملازمت پر تنخواہ بڑھانے یا ترقی دینےکی پیشکش کرنا، یا کسی چیزکو روک لیناجیسےکہ آپ کے اپارٹمینٹ کی مرمتیں
  • تنہائی میں ملاقاتوں کا کہنا اور جواب میں "انکار" نہ سننا
  • بغل گیری کیلئے مطالبات کرنا
  • غیرضروری جسمانی اتصال، بمع بے خواہش چھُونا
  • گستاخانہ یا ہتّک آمیز زبان استعمال کرنا یا رائے زنی کرنا کہ دقیانوسی لڑکیاں، عورتیں، لڑکے یا مرد
  • لوگوں کو غیر مہذّب ناموں سے بلاناجن کا تعلق ان کی جنس یا تذکیر وتانیث سے ہو
  • کسی فردکی ظاہری جسمانی شکل و صورت کے بارے میں رائے زنی کرنا(مثال کےطور پر، آیا وہ پرکشش ہیں یا نہیں)
  • کچھ کہنا یا کرنا کیونکہ آپ کا خیال ہےکہ کوئی فرد جنسی کردارکیلئے مناسب شخصیت نہیں
  • جنسی مواد، جنسی تصاویر، کارٹون، قابل اعتراض بے ڈھنگی تصویریں اور تحریریں یا دیگر جنسی عکس (بمع آن لائن) بھیجنا/چسپاں کرنا یا اس کام میں حصہ لینا
  • جنسی ہنسی مذاق کرنا
  • جنسی قابلیت کے بارے میں شیخی بگھارنا
  • جنس یا تذکیرو تانیث کی بنا پر غنڈہ گردی کرنا
  • جنسی افواہیں یا گپّیں پھیلانا (بمع آن لائن)

جنسی ایذا دہی ضروری نہیں کہ جنسی خواہشات کے بارے میں ہو۔ اس کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہےکہ کوئی آپ کو پریشان کر رہا ہےکیونکہ اسے معلوم ہےکہ آپ کچھ نہیں کرسکتے، اس طرح نظر نہیں آتے یا لباس نہیں پہن سکتے جس طرح سے ایک آدمی (یا لڑکا) یا عورت (یا لڑکی) کو کرنا، نظر آنا یا پہننا چاہیئے۔  

لوگ آپ کو اس لئے بھی ایذا دہی میں مبتلا کرسکتے ہیں کیونکہ آپ (ہم جنس پرست عورت، ہم جنس پرست مرد، دو جنسہ، یا تبدیلی جنس والے) [LGBT (lesbian, gay, bisexual, transgender)] ہیں۔ 

اپنے حقوق جانئے

اونٹاریو انسانی حقوق کا مجموعہ قوانین کہتا ہے کہ جنس کی بنیاد پر ہرفردکو امتیازی سلوک سے مبرّا رہنےکا حق حاصل ہے  --  اور اس میں جنسی ایذا دہی شامل ہے۔ مجموعہ قوانین پانچ "معاشرتی" جگہوں پرلاگو ہوتا ہے:

  • خدمات، سامان اور عمارات (بمع تعلیم)
  • ہاؤسنگ
  • معاہدے
  • ملازمت  
  • ووکیشنل ایسوسی ایشنوں میں ممبرشپ جیسےکہ ٹریڈ یونیئنیں ہیں۔

بعض اوقات جب کوئی شخص جنسی ایذا دہی کے بارے میں بات کرتاہے تو اسے "انتقام" یا سزاکا نشانہ بنایاجاتاہے۔ مجموعہ قوانین انتقام سے منع کرتاہے، جس میں ایسی چیزیں شامل ہیں جیسےکہ کسی سے مخالفانہ رویہ اختیارکرنا، اضافی جانچ پڑتال (مثال کے طور پر، ملازمت کی جگہ)، کسی کو معاشرتی طور پر تنہاکرنا یا دیگر منفی رویہ اختیارکرناکیونکہ کسی نے جنسی پیش قدمی یا کسی دیگر جنسی پیش قدمی کو ٹھکرا دیا (جیسےکہ تنہائی میں ملنےکی تاریخ)۔

مثال:  ایک ٹریبونل کو پتہ چلا کہ ایک مالک مکان جنسی ایذا دہی، جنسی ترغیب اور انتقامی کاروائی میں ملوّث ہوا، جب ایک اکیلی جوان ماں نے اس کی جنسی پیش قدمی کو مستردکیا تو اس نے اسے رہائش سے بیدخل کر دیا۔ 

آپ کو اس وقت ایذا دہی پر اعتراض نہیں ہوگاجب وہ اس وقت ہوتی ہےجب کسی تشّددکا امکان ہو، یا مجموعہ قوانین کے تحت آپ کو اپنے حقوق کا مطالبہ کرنا پڑے۔ ہو سکتا ہےکہ آپ غیر محفوظ حملےکی زد میں ہونے والی صورتِ حال میں ہوں اور اس کے بارے میں بات کرنے سے ڈرتے ہوں۔ کچھ لوگ چپ چاپ ایذا دہی برداشت کرلیتے ہیں کیونکہ ان کی مزاحمت کے بعد جو کچھ ہوگا وہ اس سے ڈرتے ہیں۔ لیکن ایسی صورتِ احوال میں، پھر بھی یہ جنسی ایذا دہی ہے اور پھر بھی خلافِ قانون ہے۔

مثال:  ایک پراپرٹی مینیجر اور پراپرٹی مینجمینٹ کمپنی ایک جوان عورت کرایہ دارکے ساتھ مینیجر کے نامناسب رویہ کی وجہ سے جنسی ایذا دہی کے ذمہ دار پائےگئے۔ اور غیر مطلوب جنسی رائے زنی کرنےکے بھی، اس نے عورت پر دوستانہ تعلقات مسلط کرنےکی کوشش کی، اور اس کی "کھلے دروازے" کی پالیسی میں جب وہ نفسانی خواہش پوری کر رہا ہو اپنا دروازہ ایک مشترکہ ہال وے میں کھلا چھوڑے رکھنا شامل تھا۔

جنسی ایذا دہی زیادہ نازک بھی ہو سکتی ہے:

مثال:  ایک ٹریبونل نےکہاکہ ایک ایمپلائر نے ایک ملازمہ کو جنسی ایذا دی جب وہ متواتر اس کی جسمانی صورت کے بارے میں بات کرتا رہا، اس طرح کے جملےکہتا رہا " اوہ، تم تو آج پیاری نہیں لگ رہیں؛ تمہیں یہ لباس نہیں پہننا چاہیئے، یہ تمہیں ڈھانپنے میں کوئی زیادہ مدد نہیں کر رہا؛ یہ نائلونز اس سکرٹ کے ساتھ کچھ جچ نہیں رہیں "

جنسی پیش قدمیاں یا رائے زنی با اختیار لوگوں کی طرف سے ہو سکتی ہیں:

مثال:  اونٹاریوکالج آف ٹیچرز نے ایک 29 سالہ استادکا لائسنس منسوخ کر دیاکیونکہ اس نے ایک طالبہ کو ای میل کے ذریعہ جنسی طور پر ہراساں کیاتھا۔ استاد نے ایک فرضی نام استعمال کیا اور طالبہ کو ایک ای میل بھیجی جس میں اس لباس کے بارے میں جو اس طالبہ نے اس روز پہنا ہوا تھا، وہ اسکول کس راستے سے پہنچی تھی، اور جنسی مشوروں جیسی معلومات شامل تھیں۔

مثال:  ایک سپروائزنگ پولیس سارجنٹ ایک نوجوان عورت کانسٹیبل کی طرف جنسی پیش قدمی کرتا ہے۔ جب وہ جواب میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کرتی، تو اپنے ساتھیوں کے سامنے وہ اس کےکام کی ضرورت سے زیادہ جانچ پڑتال کرتا ہے،  اسے نا اہل ہونے کا الزام دیتاہے، اور بجائے اس کو "پولیس کانسٹیبل" یا "پی سی" کہنےکے اسے "مسز " کہہ کر مخاطب ہوتا ہے۔ 

ایذا دہی اسکولوں اور دوسری بہت سی جگہوں پر غنڈہ گردی کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

مثال:  اپنی مخالف کو نقصان پہنچانےکیلئے، ایک لڑکی افواہ پھیلاتی ہےکہ وہ لڑکی آزادانہ جنسی فعل سر انجام دیتی ہے اور اسکول کے پچھواڑے لڑکوں کے ساتھ جنسی افعال سر انجام دیتی ہے۔   

مثال:  ایک آزردہ دل ملازم اپنی زنانہ ڈائریکٹرکے بارے میں افواہ پھیلاتا ہے، وہ کہتا ہےکہ اس کے کمپنی کے پریذیڈنٹ کے ساتھ غیر پسندیدہ تعلقات ہیں اور یہ کہ وہ صرف اسی لئےکامیاب ہےکہ وہ "اعلٰی عہدے والے کے ساتھ سوتی تھی۔"

آپ کیاکر سکتے ہیں

اگر آپ کو یا آپ کےکسی جاننے والی/والےکو ہراساں کیاجارہا ہے، تو آپ اس فردکو منع کرسکتے ہیں اور آپ کسی با اختیار فردکو اس کے وقوع پذیر ہونے سے روکنے کے اقدامات کرنےکا کہہ سکتے ہیں۔

ایمپلائرز، ہاؤسنگ فراہم کرنے والے، تعلیم دینے والے اور دیگرلوگ جو اونٹاریو میں خدمات فراہم کرتے ہیں، کی قانونی ذمہ داری ہےکہ جنسی ایذا دہی کو روکنے اور اس کے خلاف ردعمل کیلئے اقدامات کریں اور انہیں اس بات کو لازمی طور پر یقینی بناناہوگاکہ انسانی حقوق کا احترام کیاجاتاہے، یہاں تک کہ اگرکسی نے انسانی حقوق کا مسئلہ نہ بھی اٹھایا ہو تب بھی۔  

ایمپلائرز، ہاؤسنگ فراہم کرنے والے، تعلیم دینے والے اور دیگرلوگ انسانی حقوق کو محفوظ بنا سکتے ہیں اور مندرجہ ذیل کے ذریعے دعوے روک سکتے ہیں:

  • امتیازی سلوک اور ایذا دہی سے نمٹنےکیلئے طریق کارکا نفاذکرنا
  • جیسے ہی انسانی حقوق کے مسائل پیش آئیں فوراً ردعمل کرنا اور شکایات کو سنجیدگی سے رفع کرنا
  • مسئلہ/شکایت سے نمٹنےکیلئے وسائل کی دستیابی فراہم کرنا
  • فرد جس نے شکایت کی ہو اسے مسئلہ سے نمٹنےکیلئےکئے گئے اقدامات سے آگاہ کرنا

اگر ایذا دہی جاری رہتی ہے اور اس سے مناسب طریقے سے نہیں نمٹا جاتا، تو آپ ہیومن رائٹس ٹریبونل آف اونٹاریو میں انسانی ہمدردی کا دعوٰی دائرکر سکتے ہیں۔

اگر آپ محسوس کرتے ہیں ایذا دہی کا رویہ بگڑتا جارہا ہے، اور یہ کہ آپ کے تحفظ کو خطرہ ہے، تو آپ پولیس سے رابطہ کریں۔

مزید معلومات کیلئے:

جنسی اور تذکیرو تانیث پر مبنی ایذا دہی کو روکنے اور اس سے نمٹنےکیلئے آپ کیا کر سکتے ہیں، کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنےکیلئے، اونٹاریو انسانی حقوق کمیشن (Ontario Human Rights Commission)کی پالیسی برائے جنسی اور تذکیرو تانیث پر مبنی ایذا دہی کو روکنا (preventing sexual and gender-based harassment) کیلئے اس ویب سائٹ پر جائیں www.ohrc.on.ca

اونٹاریو میں انسانی حقوق کے نظام پر مزید معلومات کیلئے اس ویب سائٹ پر جائیں۔
www.ontario.ca/humanrights

انسانی حقوق کے دعوٰی کیلئے (جسےدرخواست کہاجاتاہے) ، ہیومن رائٹس ٹریبونل آف اونٹاریو
(Human Rights Tribunal of Ontario) سے یہاں رابطہ کریں:
ٹول فری:  1-866-598-0322
ٹی ٹی وائی:  416-326-2027  یا ٹول فری نمبر :  1-866-607-1240
ویب سائٹ:  www.hrto.ca

اگر آپ انسانی حقوق کی درخواست کیلئے قانونی مدد چاہتے ہیں، تو ہیومن رائٹس لیگل سپورٹ
(Human Rights Legal Support Centre) سینٹر سے یہاں رابطہ کریں:
ٹول فری:  1-866-625-5179
ٹی ٹی وائی ٹول فری:  1-866-612-8627
ویب سائٹ:  www.hrlsc.on.ca

اونٹاریو ہیومن رائٹس(Ontario Human Rights) کی پالیسیاں، رہنما اصول اور دیگر معلومات کیلئے، اس ویب سائٹ پراونٹاریو ہیومن رائٹس کمیشن (Ontario Human Rights Commission)کا وِزٹ کیجئے  www.ohrc.on.ca

ISBN/ISSN
978-1-4435-8790-7 :PRINT: 978-1-4435-8788-4 | HTML: 978-1-4435-8789-1 | PDF
Attachments