نسلی ایذا دہی کیا ہے؟
نسلی ایذا دہی کا مطلب ہےکہ کوئی مندرجہ ذیل کی وجہ سے آپ کو پریشان کر رہاہے، دھمکیاں دے رہا ہے یا آپ کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک کر رہا ہے:
- نسل
- رنگ
- حسب ونسب
- اصلی وطن
- نسلی وطن
- عقیدہ
- شہریت
نسلی ایذا دہی کی بنیاد مندرجہ ذیل خصوصیات میں سےکسی کا مجموعہ ہو سکتی ہے۔ یہ اشیاءکے ان خصوصیات سے تعلق رکھنےکی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے، جیسےکہ اگر آپ اپنے پسِ منظر سےتعلق رکھنے والا لباس پہنیں، مخصوص لہجے میں بات کرتے ہوں یا کسی مخصوص مذہب پر عمل پیرا ہوں۔
اگرکوئی آپ کو پریشان کرے، آپ کی بے عزتی کرے، یا ان میں سےکسی وجوہات کی بنا پر آپ کے ساتھ غیر منصفانہ برتاؤ کرے تو یہ خلاف قانون ہے۔
اونٹاریو انسانی حقوق کا مجموعہ قوانین (مجموعہ قوانین و ضوابط) [Ontario Human Rights Code (the Code)] آپ کو نسلی ایذا دہی یا نسلی برتاؤ سے بچاتاہے۔ جہاں پر آپ کام کرتے، رہتے، یاکوئی خدمت حاصل کرتے ہیں وہاں آپ کے حقوق محفوظ ہیں۔ ان خدمات میں ایسی جگہیں شامل ہیں جیسےکہ ریستوران، اسٹورز اور خریداری کےمالز، ہوٹل، ہسپتال، تفریحی جگہیں اور اسکول۔ جب آپ کسی کنٹریکٹ پر دستخط کرتے ہیں یا کسی یونین، ٹریڈ یا ووکیشنل ایسوسی ایشن کے ممبر ہیں تو مجموعہ قوانین آپ کو امتیازی برتاؤ اور ایذادہی سے بھی بچاتاہے۔
جہاں کہیں آپ کام کرتے ہیں جب وہاں کوئی رہتا یا خدمت حاصل کرتا ہے تو نسلی ایذا دہی وقوع پذیر ہو سکتی ہے:
- نسلی طور پر برابھلا کہتا یا "مذاق اڑاتاہے"
- آپ کی نسلی شناخت کی وجہ سے آپ کا ٹھٹھا اڑاتا یا آپ کی بے عزتی کرتا ہے
- کام والی جگہ، اسکول یا رہائشی جگہ پر،کارٹون اورتصویریں چسپاں کرتا ہے، جوکسی مخصوص نسلی گروہ کے افرادکی تحقیرکرتی ہیں
- آپ کی ذات، رنگ، شہریت، اصل وطن، حسب نسب، نسلی پسِ منظریا مذہبی عقیدےکی وجہ سے آپ کوگالیاں دیتاہے۔
یہاں تک کہ بعض اوقات نسلی ایذا دہی میں الفاظ یاحرکات بھی ملوث نہیں ہوتیں جن کا تعلق براہِ راست آپ کے قبیلہ سے ہو۔ یہ کوئی بھی ہو سکتاہے جو محض آپ کے پس منظرکی وجہ سے شرمندہ کرنے والے برتاؤسے آپ کو غیرمنصفانہ اشارے دیتا ہے۔
ایک زہریلاماحول
نسلی ایذا دہی ان جگہوں جہاں آپ رہتے، کام کرتے اور خدمات حاصل کرتے ہیں، پر بُرا یا "زہریلا" اثر ڈال سکتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر یہ آپ کیلئے براہِ راست نہ بھی ہو، یہ پھر بھی ماحول کو آپ اور دوسروں کیلئے زہریلا بنا سکتی ہے۔ یہ اکٹھے ساتھ مل کر رہنے اورکام کرنے کو بہت مشکل بنا سکتی ہے۔
آپ کوکیسے پتہ چل سکتاہےکہ ماحول زہریلا بن گیا ہے؟ ایک طریقہ تو منفی نکتہ چینی یا حرکات کا مشاہدہ ہے۔ مثال کے طور پر، اگر ملازمت پر مخصوص نسلی بے عزتی، حرکات یا "لطیفوں" سے آپ یا دوسرے لوگ تکلیف محسوس کرتے ہیں یا کام پر جانے سے ڈرتے ہیں، تو یہ ظاہرکرتا ہےکہ کام کا ماحول زہریلا ہے۔
میں کیاکرسکتی/سکتاہوں؟
وہ شخص جو آپ کو ہراساں کر رہا ہے، مندرجہ ذیل میں سے ہو سکتاہے:
- آپ کا مینیجر یا ساتھی کارکن
- عمارت کی صفائی ستھرائی کرنے والا، عمارت کا مینیجر یا عمارت کا مالک
- آپ کا استاد
- آپ کی عمارت میں رہنے والا کوئی فرد
اگر آپ کا خیال ہےکہ آپ کو ہراساں کیاجا رہا ہے، آپ اس شخص کو منع کرنےکی کوشش کر سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہےکہ آپ محسوس کرتے ہوں کہ کچھ کہنا یا کرنا آپ، آپ کی ملازمت یا رہائش کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ اگر یہ بات ہے، توکسی بااختیار فردکے پاس جائیں۔
اگر یہ ملازمت پر ہوتا ہے، تو آپ ہیومن ریسورسز سے بات کر سکتے، کسی مینیجرکو بتا سکتے یا اپنی یونین کے نمائندے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر یہ آپ کی عمار ت میں ہوتا ہے، تو آپ عمارت کے مالک کے علم میں لا سکتے ہیں۔
اگر یہ تمام آپ کی صورتِ حال میں بہتری نہیں لاتے، یا آپ یہ اقدامات اٹھاتے ہوئے ڈرتے ہیں، تو آپ حسبِ ضابطہ انسانی حقوق کی شکایت درج کروا سکتے ہیں -- جسے درخواست کہا جاتا ہے -- اسے ہیومن رائٹس ٹریبونل آف کینیڈا میں جمع کروایا جاتاہے۔
کیا اسے روکنا میری ذمہ داری ہے؟
آپ کو اقدامات کرنےکی ضرورت ہو سکتی ہےکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی با اخیتار شخص کے علم میں ہو کہ آپ کو ہراساں کیاجارہا ہے -- لیکن آپ تنہا اسے روکنےکے ذمہ دار نہیں ہیں۔
اونٹاریو میں، ایمپلائرز ، کنٹریکٹرز، پیشہ ورانہ ایسو سی ایشنز ، یونینیں اور لوگ جو کرایہ کےگھر اور دیگر خدمات فراہم کرتے ہیں، انہیں اس بات کو لازمی طور پر یقینی بنانا چاہیئے کہ ان کی پراپرٹی، ان کےکام کی جگہ پر، یا ان کی عمارت میں نسلی ایذا رسانی وقوع پذیر نہ ہو۔ وہ ایذا رسانی کی شکایات کو نظر انداز نہیں کر سکتے اور انہیں اس بات کو یقینی بنانےکیلئے اقدامات کرنے چاہئیں کہ ان کے ماحول ہر ایک کیلئے محفوظ اور آرام دہ ہیں۔
نسلی ایذا رسانی تشددکا باعث بن سکتی ہے
خاموشی عام طور پر نسلی ایذا رسانی کو ختم نہیں کر سکتی، اور متعدد اوقات اگرکچھ نہ کیا جائے، تو یہ اور زیادہ تشویشناک ہو جاتی ہے۔ اگر آپ پریشان ہیں اور آپ کو ڈرایا دھمکایا گیا ہو، تو اس کے بارے میں کسی با اختیار فرد سے بات کریں (کسی سپروائزر، اسٹورکے مالک وغیرہ سے)۔
اگر ایذا دہی سے آپ خود کو خطرے میں محسوس کرتے ہوں یا وہ تشددکا باعث بنتا ہو، تو فوراً پولیس کوکال کریں۔
انتقامی کاروائی خلاف قانون ہے
مجموعہ قوانین آپ کو انتقامی کاروائی (یا سزا) سے بھی بچاتاہے۔ اس کا مطلب یہ ہےکہ تادیبی کاروائی (یا اس کی دھمکی) یا کسی دوسرے منفی برتاؤکا سامنا کئے بغیر مسائل کو علم میں لانا یا نسلی امتیاز یا ایذا رسانی کے بارے میں شکایت کرنا آپ کاحق ہے۔ یہ حفاظت اس صورت میں لاگو ہوتی ہے اگر آپ اپنی ملازمت کی جگہ پر، رہائشی جگہ پر یا خدمات میں ایذا دہی یا امتیازی سلوک کے بارے میں بات کرتے ہیں اور جب ایک باضابطہ شکایت درج کروا رہے ہوں جیسےکہ ہیومن رائٹس ٹریبونل آف اونٹاریو میں شکایت کی درخواست جمع کروا رہے ہوں۔
مزید معلومات کیلئے
نسلی پرستی اور نسلی امتیاز (Racism and Racial Discrimination) پر اونٹاریو ہیومن رائٹس کمیشن
(Ontario Human Rights Commission)کی پالیسی اور رہنما اصول اور دیگر پبلیکیشنز اس ویب سائٹ پر دستیاب ہیں www.ohrc.on.ca
شکایت درج کروانےکیلئے – جسےدرخواست کہاجاتاہے -- ہیومن رائٹس ٹریبونل آف اونٹاریو
(Human Rights Tribunal of Ontario)کو یہاں کال کریں:
ٹول فری نمبر : 1-866-598-0322
ٹی ٹی وائی ٹول فری نمبر : 1-866-607-1240
ویب سائٹ: www.hrto.ca
اگر آپ قانونی مدد چاہتے ہیں، تو ہیومن رائٹس لیگل سپورٹ سینٹر (Human Rights Legal Support Centre) سے یہاں رابطہ کریں:
ٹول فری نمبر : 1-866-625-5179
ٹی ٹی وائی ٹول فری نمبر : 1-866-612-8627
ویب سائٹ: www.hrlsc.on.ca
