حاملہ خاتون ہونےکے ناطے میرے کیا حقوق ہیں؟
اونٹاریوکا انسانی حقوق کا مجموعہ قوانین (مجموعہ قوانین و ضوابط) [Ontario Human Rights Code (the Code)] ایک ایسا قانون ہے جو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرتا ہے اور اونٹاریو میں ہرفردکی عزت اور وقار کو تسلیم کرتا ہے۔ مجموعہ قوانین کسی فرد کے خلاف امتیازی سلوک یا ان کی جنس، بمع حمل اور چھاتی سے دودھ پلانےکی وجہ سے انہیں پریشان کرنا قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں لاتا ہے۔
خاندانی حیثیت کی بنیاد پر، والدین اور بچےکے تعلق میں ہونےکی حفاظت بھی ہے۔ اس میں بچےکوگود لینا بھی شامل ہے۔ ازدوادجی حیثیت کی بنیاد بھی شامل ہے۔ کبھی کبھی یہ بنیادیں جنس کی بنا پر ایک دوسرےکو ڈھانپ لیتی ہیں۔
کسی خاتون کے حاملہ ہونےکی وجہ سے اس کے ساتھ امتیازی سلوک کرنا غیر قانونی ہے۔ یہ بھی غیر قانونی ہےکہ کسی خاتون کے ساتھ اس وجہ سے امتیازی سلوک کرنا کہ وہ حاملہ تھی، اس کے بچہ ہوا تھا، یا وہ حاملہ ہو سکتی ہے۔
اپنے حمل کی وجہ سےکسی بھی امتیازی سلوک کے بغیر آپ کے پاس اپنی ملازمت کو جاری رکھنے، اپارٹمینٹ کرائے پر لینے، لِیز یادیگر معاہدوں پر دستخط کرنے، اور خدمات تک رسائی حاصل کرنےکا حق ہے۔ آپ کو نظامی امتیازی سلوک سے آزادی کا حق بھی حاصل ہے، جو اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب کوئی قوانین یا حکمت عملیوں کو غیر جانبدار سمجھتا ہے تاہم وہ ایسی خواتین کیلئے رکاوٹوں کا باعث بنتی ہیں جو حاملہ ہیں، حاملہ رہ چکی ہیں، یا ہو سکتا ہےکہ حاملہ ہو جائیں۔
چھاتی سے دودھ پلانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟
چھاتی سے دودھ پلانے والی ماں ہونےکے ناطے آپ کو حقوق حاصل ہیں، جن میں بچےکو عوامی جگہ پر چھاتی سے دودھ پلانا شامل ہے۔ کسی کو بھی آپ کو اپنے بچےکو محض اس وجہ سے چھاتی سے دودھ پلانے سے نہیں روکنا چاہیئے کیونکہ آپ عوامی جگہ پر ہیں۔ انہیں آپ کو خودکو"چھپانے" کیلئے نہیں کہنا چاہیئے، آپ کو تنگ نہیں کرنا چاہیئے، یا آپ کو کسی دوسرے حصے میں چلے جانےکیلئے نہیں کہنا چاہیئے جو زیادہ "الگ تھلگ ہو"
میرے حقوق کہاں لاگو ہوتے ہیں؟
کام پر اور آپ کی یونین، اگر کوئی ہے تو آپ کے خلاف امتیازی سلوک روا نہیں رکھ سکتی۔ اورجب خدمات استعمال کر رہے ہوں جیسا کہ اسکول یا آپ کی رہائش میں آپ کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جا سکتا۔ کوئی مالک مکان آپ کو رہائش فراہم کرنے سے انکار نہیں کر سکتا کیونکہ آپ حاملہ ہونے کا ارادہ کر رہی ہیں، حاملہ ہیں، یا اگر آپ حاملہ تھیں اور اب آپ کے بچے ہیں۔ اس میں کانڈومینیئم اور دیگر عمارات میں"صرف بالغوں کیلئے" قوانین شامل ہو سکتے ہیں۔ آپ کے پاس ان تمام جگہوں پر آپ کے حمل سے وابستہ ضروریات کے مطابق بنانےکا بھی آپ کو حق حاصل ہے، تاوقتیکہ ایسا کرنا ناجائز پریشانی کا باعث ہو۔
کام پر میرے کیا حقوق ہیں؟
انٹرویو کے دوران، مالک کیلئے یہ پوچھنا غیر قانونی ہے کہ آیا آپ:
- حاملہ ہیں
- آپ کا خاندان ہے
- خاندان بنانےکا ارادہ ہے۔
آپ کو ملازمت سے بےدخل کرنا، عہدہ گھٹانا یا عارضی طور پر ملازمت سے برطرف کرنا بھی غیر قانونی ہےکیونکہ آپ حاملہ تھیں، حاملہ ہیں یا ہو سکتی ہیں۔ چاہے آپ حاملہ ہونےکا ارادہ کر رہی ہیں، حاملہ ہیں، یا حاملہ تھیں، اس صورت میں بھی آپ کو مساوی مواقعوں اور ترقیوں کے حقوق حاصل ہیں۔
آپ کے ایمپلائر کو آپ کے ماحول کو لازماً امتیازی سلوک سے پاک بنانا چاہیئے۔ آپ کو حق حاصل ہے کہ آپ اپنے ایمپلائر، ساتھ کام کرنے والے اورکلائنٹس سے اپنے حمل کے بارے میں توہین آمیز تنقید سے محفوظ رہیں۔ آپ کو حمل سے وابستہ ضروریات سے مطابقت پذیری کا حق بھی حاصل ہے۔ اس میں حمل کے دوران اضافی طور پر بیت الخلاجانےکے وقفے یا آپ کی ملازمت کی ذمہ داریوں میں تبدیلیاں شامل ہیں۔
آپ کے بچےکی پیدائش کے بعد، آپ کے ایمپلائر کو آپ کیلئے اپنے بچےکو چھاتی سے دودھ پلانے یا دودھ نکالنے کیلئےکسی بھی قسم کی ضروریات کو حسب حال بنانےکا انتظام کرنا چاہیئے۔
خدمات میں میرے کیا حقوق ہیں؟
خدمات لازماً امتیازی سلوک سے پاک فراہم کی جانی چاہئیں۔ یہ مندرجہ ذیل حصوں پر لاگوہوتا ہے جیسا کہ:
- ریستوران اورکیفے
- اسٹور اور مال
- اسکول
- پارک
- عوامی ذرائع آمد و رفت
مطابقت پذیری کی ضروریات پر پورا اترنےکیلئے اکٹھے مل کر کام کرنا
ہاؤسنگ، خدمات اور ملازمت کو لازماً ایسی خواتین کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جانا چاہیئے جو حاملہ ہوں، رہ چکی ہوں، یاہو سکتی ہوں۔ آپ اور آپ کے ایمپلائر، ہاؤسنگ فراہم کرنے والے یا خدمت فراہم کرنے والےکو آپ کی ضروریات کو پورا کرنےکیلئے لازماً مل کر کام کرنا چاہیئے۔ اگر آپ کی کوئی طبّی یا دیگر مخصوص ضروریات ہیں، تو یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ان ضروریات کو بیان کریں۔ اسی طرح، اگر ضرورت پڑے، تو آپ کا ایمپلائر یا ہاؤسنگ فراہم کرنے والا فرد اس بات کو بہتر طور پر سمجھنےکیلئے کہ آپ کو کس چیز کی ضرورت ہے اور کتنے عرصےکیلئےضرورت ہے، آپ سے کی مدد کیلئےطبّی معلومات فراہم کرنےکیلئے کہہ سکتا ہے ( تاہم عام طور پر آپ کو طبّی کیفیت کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنےکی ضرورت نہیں ہے)۔
میری مخصوص ضروریات کے بارے میں کیا ہے؟
آپ کی مخصوص ضروریات ہو سکتی ہیں کیونکہ آپ حاملہ ہونا چاہتی ہیں، حاملہ ہیں یا کیونکہ آپ نے حالیہ کسی بچےکو جنم دیا ہے۔ مخصوص ضروریات مندرجہ ذیل کے باعث بھی ہو سکتی ہیں:
- آپ کے حمل کے دوران مسائل یا بچےکی پیدائش
- اسقاط حمل
- اسقاط حمل خود بخود یا عملاً
- اولاد پیدا کرنےکی صلاحیت کا علاج
- بچےکی پیدائش یا مردہ بچےکی پیدائش کے باعث صحت کی بحالی کیلئے مناسب وقت
- اپنے بچےکو چھاتی سے دودھ پلانا
- صدمہ۔
مالکان اور خدمت فراہم کرنے والوں کی ایسی خواتین کی مطابقت پذیری کی قانونی ذمہ داری ہے جن کی حمل کے باعث مخصوص ضروریات ہیں۔ اگر مطابقت پذیری ناجائز تکلیف کا نتیجہ بنتی ہے تو محض اس صورت میں استثنا ہے۔ یہ ایک قانونی ٹیسٹ ہے اور ایمپلائرکو ثابت کرنا پڑے گا کہ مطابقت پذیری بہت مہنگی ہے، یا یہ سنگین صحت اور حفاظتی خطرات کا باعث بنتی ہے۔
ملازمت سے وابستہ دیگر قوانین
ایمپلائمینٹ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2000ء (Employment Standards Act 2000) آپ کےحمل اور والدانہ حقوق کی چھٹی کے بارے میں معلومات فراہم کرتاہے۔ وزارتِ افرادی قوت کےملازمت کے معیارات کی برانچ
(Ministry of Labour’s Employment Standards Branch) اس فون نمبر (1-800-531-5551) پرملازمت کے معیارات پر مزید معلومات دے سکتی ہے۔
وفاقی حکومت کا محکمہ ہیومن ریسورسز اینڈ اسکلز ڈیویلپمینٹ کینیڈا
(Human Resources and Skills Development Canada) اس نمبر (1-800-206-7218) پر دوران زچگی و والدانہ حقوق کی چھٹی کے دوران ایمپلائمینٹ انشورنس بینافٹس کے بارے میں معلومات بہم پہنچا سکتی ہے۔
مزید معلومات کیلئے
حمل اور چھاتی سے دودھ پلانےکی وجہ سے امتیازی برتاؤ
(Discrimination Because of Pregnancy and Breastfeeding) پر اونٹاریو ہیومن رائٹس کمیشن
(Ontario Human Rights Commission)کی پالیسی اور دیگر پبلیکیشنز اس ویب سائٹ پر دستیاب ہیں www.ohrc.on.ca
شکایت درج کروانےکیلئے – جسےدرخواست کہاجاتاہے -- ہیومن رائٹس ٹریبونل آف اونٹاریو
(Human Rights Tribunal of Ontario) سے یہاں رابطہ کریں:
ٹول فری نمبر : 1-866-598-0322
ٹی ٹی وائی ٹول فری نمبر : 1-866-607-1240
ویب سائٹ: www.hrto.ca
اگر آپ قانونی مدد چاہتے ہیں، تو ہیومن رائٹس لیگل سپورٹ سینٹر (Human Rights Legal Support Centre) سے یہاں رابطہ کریں:
ٹول فری نمبر : 1-866-625-5179
ٹی ٹی وائی ٹول فری نمبر : 1-866-612-8627
ویب سائٹ: www.hrlsc.on.ca