اونٹاریو کا انسانی حقوق کا مجموعہ قوانین
اونٹاریوکا انسانی حقوق کا مجموعہ قوانین (مجموعہ قوانین و ضوابط) مساوی حقوق اور مواقع، اور مختلف وجوہات کی بنیاد پر امتیازی سلوک سے نجات فراہم کرتا ہے۔ مجموعہ قوانین اونٹاریو میں، ملازمت،ہاؤسنگ، سہولیات اور خدمات، معاہدوں، اور یونیئنوں، ٹریڈ یا ووکیشنل ایسوسی ایشنوں میں ممبر شپ میں ہر فرد کی عزت اور وقار کو تسلیم کرتا ہے۔
مجموعہ قوانین آپ کو آپ کے خاندانی حیثیت کی بنیاد پر ان حصوں میں امتیازی سلوک سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
خاندانی حیثیت کیا ہے؟
مجموعہ قوانین"خاندانی حیثیت" کی "ماں/ باپ اور بچے والے تعلق میں ہونے" کے طور پر وضاحت کرتا ہے۔ اس کا مطلب ماں/ باپ اور بچےکے تعلق کی"قسم" کا ہونا بھی ہے، جو ہو سکتا ہے کہ خونی رشتہ یا گود لینے کے تعلق کی بنیاد پر نہ ہو، تاہم وہ نگہداشت، ذمہ داری اور یقین دہانی کی بنیاد پر ہے۔ مثالوں میں بچوں کی نگہداشت کرنے والے والدین (گود لینا، دیکھ بھال کرنا اور سوتیلے والدین والی نگہداشت بھی شامل ہیں)، بڑھتی ہوئی عمروں والے والدین یا معذور رشتے داروں کی نگہداشت کرنے والے افراد، اور نسوانی ہم جنس پرست، ہم جنس پرست مرد، دو جنسہ یا تبدیلی جنس والے افراد کے خاندان شامل ہیں۔
امتیازی سلوک کی روک تھام
امتیازی سلوک کی روک تھام کےابتدائی قدم کے طور پر، ایمپلائرز، خدمت فراہم کرنے والے، مالک مکان اور عوام کو خاندانی حیثیت کی بنیاد پرانسانی حقوق کے مسائل کو شناخت کرنےکی ضرورت ہے۔ اگر ان کی ضروریات کی شناخت نہ کی جائے یا ان کی مدد نہ کی جائے، تو خاندان کی نگہداشت کرنے والے افراد عموماً ہاؤسنگ، ملازمتوں اور خدمات تک رسائی میں رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں۔
اس سے خصوصاً خواتین متاثر ہوتی ہیں، جو ہمارے معاشرے میں زیادہ تر نگہداشت فراہم کرتی ہیں، اور کم آمدنی والے خاندان، جن کے پاس ہو سکتا ہے کہ مستحکم ملازمتیں نہ ہوں اور انہیں قابل برداشت مصارف نگہداشت والی خدمات یا ہاؤسنگ حاصل کرنےمیں مشکلات در پیش ہوں۔
ہماری زندگیوں میں کسی نہ کسی موقع پر، ہم میں سے بہت سے افراد کو کسی نہ کسی قسم کی نگہداشت فراہم کرنے یا خودکو نگہداشت کی ضرورت ہوگی، اور مناسبت کیلئےہمیں ہماری خاندانی حیثیت کے حقوق کی ضرورت پڑے گی۔
خاندان کو نگہداشت فراہم کرنے والے بھی مجموعہ قوانین کی دیگر وجوہات سے وابستہ امتیازی سلوک اور پریشانی سے محفوظ ہیں، بمع معذوری، ازدواجی حیثیت، جنس (حاملہ، چھاتی سے دودھ پلانے والی مائیں، جنسی شناخت) جنسی صنف، نسل، رنگ، حسب و نسب، مذہب، عمر اور سوشل اسسٹینس کا حصول (ہاؤسنگ میں)۔ یہ تحفظ اس صورت میں بھی لاگو ہوتا ہے جب نگہداشت فراہم کرنے والے فرد کا تعلق صرف اس شخص سے ہو جس کی ان وجوہات میں سے کسی ایک کی بنا پر شناخت کی جاتی ہے۔
اس کی مثال ایک ایسے فرد کی ہو سکتی ہے جو کسی ایسے رشتہ دار کے ساتھ رہتا، اور اسے نگہداشت فراہم کرتا ہے جو نقل وحرکت کی صلاحیت سے وابستہ معذوری میں مبتلا ہو۔ اس فرد کو مالک مکان نے انکار کر دیا ہوکیونکہ مالک مکان کو یہ اندیشہ ہےکہ وہ اپارٹمینٹ میں حصول پذیری سے منسلک جدید چیزوں کی درخواست دے سکتے ہیں۔ وہ شخص معذور شخص کے ساتھ اپنے تعلق کی بنیاد پرامتیازی سلوک کی شکایت درج کرواتا ہے۔
ایسے افراد کی جو خاندانی حیثیت (اور دیگر وجوہات) کی بنیاد پر انسانی حقوق کے خدشات کا سامنا کر سکتے ہیں چند دیگر مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:
- ایک ایسی ماں جو اس وجہ سے ہاؤسنگ تلاش نہیں کر سکتی کیونکہ مالک مکان بچوں والی اکیلی خواتین کو کرائے پر رہائش نہیں دیتے
- کسی ایسے معذور بچےکا ماں/ باپ جس کی ملازمت اس وجہ سےختم ہو جاتی ہےکیونکہ اس کا مینیجر باسہولت کام کا شیڈول مہیا نہیں کرتا تاکہ وہ کام کے اوقات کے دوران اپنے بچےکو میڈیکل اپوائنٹمینٹوں پر لےجا سکے
- کسی ایسی خاتون کو اس وجہ سے ترقی سے انکار کر دیا گیا کیونکہ اس کے مینیجر کا خیال ہے کہ مائیں اپنےکام کو توجہ سے نہیں کرتیں
- ایک ایسا بچہ جو والدین کی مشترکہ تحویل میں ہے، جسے باسہولت اسکول بس سروس درکار ہے
- ایک ایسا بڑا وسیع تارک وطن کنبہ جو اپنےگھرانے میں لوگوں کی تعداد کی وجہ سے ہاؤسنگ کی بنیاد پر رکاوٹوں کا سامنا کر رہا ہو
- ایک ایسا کنبہ جسے ہاؤسنگ سے انکار کیاجا چکا ہو کیونکہ وہ چھوٹی عمر کے ہیں اور سوشل اسسٹینس لے رہے ہیں
- ایک ایسا نگہداشت فراہم کرنے والا ہم جنس پرست مرد یا عورت جسے اپنے ساتھی کے بچے یا ہسپتال میں زیر علاج ماں/ باپ کو ملاقات سے انکارکیاجا چکا ہے، یا جسے اس فرد کی نگہداشت کیلئےکام سے چھٹی کی ضرورت ہے۔
ملازمت اور خاندانی حیثیت
ماں/ باپ - بچےکے تعلق والی قسم سے وابستہ افراد کو ملازمت کی جگہ پرمساوی سلوک کا حق حاصل ہے۔ مالکان کسی فردکو اس وجہ سےملازمت پر رکھنے، ترقی، تربیت، عنایتوں، ملازمت کی جگہ کی صورت احوال یا ملازمت سے برخواستگی والا امتیازی سلوک نہیں کر سکتے کیونکہ وہ خاندان کےکسی فرد کو نگہداشت فراہم کر رہا ہے۔
ایسے افراد جو خاندان کو نگہداشت فراہم کرتے ہیں انہیں دوسروں کے مقابلے میں غلطی سےکم قابل، پابند یا بلند حوصلہ سمجھا جا سکتا ہے – عموماً جنسی دقیانوسیت کی وجہ سے – اور ہو سکتا ہے کہ ترقی، سیکھنے کے مواقعوں اور قدر شناسی کیلئے ان پر قطعی کوئی توجہ نہ دی جائے۔ نگہداشت فراہم کرنے والی ذمہ داریوں والے افراد کیلئے جہاں کام کی جگہ کی بناوٹ، حکمت عملیوں، طریق کار یا کلچر سے بے دخلی یا ناموافق صورت حال ہو، وہاں مالکان کی قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ ان ضروریات پر پورا اترنےکیلئے تبدیلیوں پر غورکریں۔ اسے موافق بنانےکی ذمہ داری کہا جاتا ہے۔
مطابقت پذیری کی چند مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:
- باسہولت شیڈول فراہم کرنا
- خاندان میں موجود ایسے افراد جن کی عمروں میں اضافہ ہو رہا ہے، بیمار یا معذور ہیں ان کی نگہداشت کیلئے ملازمین کو چھٹی کی اجازت دینا
- متبادل کام کے بندوبست کی اجازت دینا
باسہولت اورایسی ملازمت کی جگہ کی تخلیق کرنے سے جس میں ہر متعلقہ چیز شامل ہو، تمام ملازمین کو فائدہ پہنچاتی ہے، اور وہ مالکان کی ملازمت پر رکھنے، روکنے اور ملازمین سے سب سے بہترین ممکنہ کارکردگی حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
ہاؤسنگ اور خاندانی حیثیت
مجموعہ قوانین ہاؤسنگ فراہم کرنے والوں کو بچوں والے خاندانوں یا نگہداشت فراہم کرنے والے دیگر تعلقات میں ملوث افراد کے خلاف امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے۔ یہ رہائش گاہ کرائے پر لینے، بے دخلیوں، بلڈنگ کے قواعد و قوانین، مرمت، اور خدمات اور سہولیات پر لاگو ہوتا ہے۔
مالک مکان بچوں والے خاندانوں کی درخواستوں کو انکار یا حوصلہ شکنی نہیں کر سکتے کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ بچے شور کرنے والے ہوتے ہیں یا پراپرٹی کو نقصان پہنچائیں گے، مثال کے طور پر ایسی اصطلاح کے استعمال کے ذریعے جیسے کہ "پرسکون بلڈنگ،" "ساؤنڈ پروف" یا "بالغوں کا طرز زندگی۔" جبکہ والدین سے امید کی جاتی ہے کہ وہ بچوں کے شورکو قابو میں رکھیں گے اور ہمسائیگی میں اچھے طریقے سے رہیں گے، عام درجےکا شور جو بچےکرتے ہیں خاندانوں کو اس کی وجہ سے پریشان یا بے دخل نہیں کیا جاسکتا۔ بچوں والے خاندانوں کیلئے رکاوٹوں کا باعث بننے والی کرائے سے متعلق دیگر حکمت عملیاں، اور جو مجموعہ قوانین کے تحت ممنوع ہیں، ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
- خودمختارانہ کرایہ داری کے معیارات، جیساکہ کسی یونٹ میں کتنے بچے رہ سکتے ہیں
- ایسی حکمت عملیاں جو خاندانوں کو ان کی ضروریات تبدیل ہونے پر کسی دوسرے اپارٹمینٹ میں منتقلی کی اجازت نہیں دیتیں
- بچوں کیلئے تفریحی یا عام حصوں تک رسائی میں پابندیاں۔
مالکاں مکانات اور دیگر کرایہ داروں کو اس وجہ سے لازماً کسی بھی کرایہ دار (یا کرائے پر رہنےکیلئے درخواست دینے والے فرد) کے خلاف امتیازی سلوک روا نہیں رکھنا چاہیئے کیونکہ وہ نگہداشت فراہم یا حاصل کر رہے ہیں۔ کوئی جز وقتی کام کرنے والے ماں / باپ، تنہا رہنے والا ماں/ باپ، متوقع ماں، سوشل اسسٹینس لینے والے خاندان اور معذور فرد، بڑھتی ہوئی عمر، ہم جنس پرست عورت، ہم جنس پرست مرد والے خاندان یا ایسے ممبران جنہیں نسلی طور پر جانا جاتا ہو وہ ہاؤسنگ کے مواقعوں تک مساوی رسائی اور بہرہ ور ہونےکے مستحق ہیں۔
مالکان مکانات کو لازماً:
- کرائے داروں کو منصفانہ انداز سے منتخب کرنا چاہیئے
- تمام قسموں کے خاندانوں اور نگہداشت فراہم کرنے والے تعلقات کی مطابقت پذیری سے وابستہ ضروریات کو سپورٹ کرنا چاہیئے
- رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیئے
- سرگرم انداز سے یہ یقینی بناتے رہنا چاہیئےکہ کرایہ داروں کو پریشان نہیں کیا جا رہا
ان ضروریات کو پورا کرنے اور انسانی حقوق کو برقرار رکھنےکیلئےحکمت عملیوں اور اس کے ساتھ ساتھ سہولیات اور بناوٹوں میں تجدید درکار ہو سکتی ہے۔
خدمات اور خاندانی حیثیت
افراد خدمات اور سہولیات کو استعمال کرتے وقت اپنی خاندانی حیثیت کی وجہ سے رکاوٹوں اور امتیازی سلوک کا سامنا کر سکتے ہیں۔ خدمت فراہم کرنے والوں کو نگہداشت فراہم کرنے والوں اور ان کے خاندانوں کی مخصوص ضروریات کو شناخت کرنا اور ان کے حسب حال بنانا چاہیئے۔ یہ ایسی جگہوں پر بھی لاگو ہوتا ہے جیسا کہ ریستوران، دکانیں، ہوٹل اورفلمی تھیٹر ہیں۔ یہ اسکولوں، ذرائع آمدورفت، تفریح، سوشل سروسز اور دیگر خدمات پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
خاندانی حیثیت کی مطابقت پذیری کی مثالوں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
- بچہ اور بچہ گاڑی والی سہولیات
- عمرکی بجائے، مقصد کی بنیاد پرتیراکی کے تلاب اور دیگر تفریح کے شیڈول
- ریستوران تک رسائی والی حکمت عملیاں
- لچکدار طلبہ ڈگری پروگرام
- ہسپتال میں ملاقات کیلئے آنے والوں کیلئے ہر متعلقہ چیز کو شامل کرنے والےقوانین
ان افراد کیلئے ایسے مخصوص پروگراموں کی اجازت ہے جو ان کی خاندانی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئےتشکیل دیئےگئے ہوں لیکن وہ اس صورت میں ہیں کہ اگر وہ پروگرام ناموافق صورت حال کو ختم کرتے یا مساوی موقع کو فروغ دیتے ہوں۔
موافق بنانےکی ذمہ داری
مجموعہ قوانین کے تحت تمام ایمپلائرز، یونین، مالکان مکانات اور خدمت فراہم کرنے والوں کی کسی فرد کی خاندانی حیثیت کی بنیاد پرموافق بنانےکی قانونی ذمہ داری ہے۔ اس کا مقصد ملازمین، کرایہ داروں، گاہکوں اور کلائنٹوں کو کام کی جگہ،ہاؤسنگ، سہولیات اور خدمات سے مساوی فوائد حاصل کرنے اور ان میں حصہ لینےکی، جبتکہ کوئی ناجائز مصیبت کھڑی نہ ہو، اجازت دینا ہے۔ یہ ایک قانونی ٹیسٹ ہے اور ایمپلائر، یونین، مالک مکان یا خدمت فراہم کرنے والے کو یہ ثابت کرنےکی ضرورت پڑے گی کہ مطابقت پذیری بہت مہنگی ہے، یا یہ کسی سنگین صحت اور حفاظتی خطرات کا باعث بنتی ہے۔
مطابقت پذیری ایک مشترکہ ذمہ داری ہے: اس میں شامل ہر ایک کو متعلقہ معلومات کو شیئر کرنا اور مل کر حل تلاش کرنا چاہیئے۔ اس کا کوئی ٹھوس فارمولہ نہیں ہے۔ مطابقت پذیری بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے، تاہم کسی کی ذاتی ضروریات پر لازماً غورکیا جانا چاہیئے۔
بہت سی مطابقت پذیریاں آسانی کے ساتھ کی جا سکتی ہیں، کم قیمت پر یا بنا کسی قیمت کے۔ حالانکہ جہاں بہترین حل بھی کسی ناجائز مصیبت کا باعث بن سکتا ہے، اس صورت میں بھی اگلا بہتر قدم اٹھانےکی ذمہ داری ہے جب تک کہ مزید معیاری حل زیر عمل نہ آجائے۔
خاندانی حیثیت کی ضروریات والا فرد ہونےکے ناطے: اپنے ایمپلائر، یونین، مالک مکان، یا خدمت فراہم کرنے والےکو جہاں ضرورت ہو وہاں مدد فراہم کرنے والی معلومات کے ساتھ، اپنی خاندانی حیثیت سے وابستہ ضروریات سے آگاہ کریں اور ممکنہ حل کی تلاش میں مدد کریں۔
ایمپلائر، یونین، مالک مکان یا خدمت فراہم کرنے والا ہونے کے ناطے: اچھی بھروسے والی مطابقت پذیری کی درخواستوں کو منظور کریں۔ محض اس معلومات کا پوچھیں جس کی ضرورت ہو، اور اس معلومات کو خفیہ رکھیں۔ جتنی جلدی ممکن ہو سکے اتنی جلدی حل تلاش کریں، اور بہت سی صورتوں میں، بمع کسی بھی ضرورت پڑنے والے ماہرانہ مشورے یا دستاویزات کے، قیمتوں کی ادائیگی کریں۔
مزید معلومات کیلئے
خاندانی حیثیت کی بنا پر امتیازی سلوک(Discrimination Because of Family Status) پر اونٹاریو ہیومن رائٹس کمیشن کی پالیسی اور رہنما اصول اور دیگر پبلیکیشنز اس ویب سائٹ پر دستیاب ہیں www.ohrc.on.ca
شکایت درج کروانےکیلئے – جسےدرخواست کہاجاتاہے -- ہیومن رائٹس ٹریبونل آف اونٹاریو سے یہاں رابطہ کریں:
ٹول فری نمبر : 1-866-598-0322
ٹی ٹی وائی ٹول فری نمبر : 1-866-607-1240
ویب سائٹ: www.hrto.ca
اگر آپ قانونی مدد چاہتے ہیں، تو ہیومن رائٹس لیگل سپورٹ سینٹر سے یہاں رابطہ کریں:
ٹول فری نمبر : 1-866-625-5179
ٹی ٹی وائی ٹول فری نمبر : 1-866-612-8627
ویب سائٹ: www.hrlsc.on.ca