Skip to main content

Gender identity and gender expression (brochure)

اونٹاریوکا انسانی حقوق کا مجموعہ قوانین (Ontario’s Human Rights Code)

اونٹاریو انسانی حقوق کا مجموعہ قوانین (مجموعہ قوانین و ضوابط) مساوی حقوق اور مواقع، اور امتیازی سلوک سے نجات فراہم کرتا ہے۔ مجموعہ قوانین اونٹاریو میں ملازمت، ہاؤسنگ، سہولیات اور خدمات، معاہدوں، اور انجمنوں، ٹریڈ یا پیشہ وارانہ ایسوسی ایشنوں کی ممبر شپ میں ہر فرد کی عزت اور وقار کو تسلیم کرتا ہے۔ 

ایسے افراد جن کے ساتھ ان کی جنسی شناخت کی وجہ سے امتیازی سلوک کیا جاتا ہے یا انہیں پریشان کیا جاتا ہے وہ جنسی وجوہات کے تحت قانونی طور پر محفوظ ہیں۔ اس میں دو جنسی، تبدیلی جنس والے اور دونوں جنسوں کے خصائل کے حامل افراد، کراس-ڈریسرز، اور دیگر افراد جن کی جنسی شناخت یا تاثر، یا انہیں سمجھا جاتا ہے، وہ ان کی پیدائش کے وقت شناخت کی گئی جنس سے مختلف ہو شامل ہیں۔ 

جنسی شناخت کیا ہے؟

جنسی شناخت کا تعلق کسی فرد کی اپنی فہم سے ہے، اور مرد یا عورت ہونےکی فہم سے ہے۔ کسی فرد کی جنسی شناخت اس کی جنسی صنف سے مختلف ہوتی ہے، اس کا بھی مجموعہ قوانین کے تحت تحفظ کیا جاتا ہے۔ لوگوں کی جنسی شناخت ان کی پیدائش کے وقت مقرر کردہ جنس سے مختلف ہو سکتی ہے، اور اس میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

تبدیلی جنس والے:  ایسے افراد جن کی زندگی میں ایک سے زیادہ جنسوں کے ساتھ رہنےکے تجربات شامل ہوتے ہیں۔ اس میں وہ لوگ بھی شامل ہو سکتے ہیں جن کی شناخت دو جنسہ کے طور پر ہوتی ہے، اور وہ لوگ بھی جو اپنی وضاحت "جنسی انعکاس" پر کرتے ہیں یا "مرد" یا "عورت" کی زمرے سے آزاد زندگی گزارتے ہیں۔

دو جنسہ:  ایسے افراد جن کی پیدائش کے وقت کسی جنس کی شناخت کی گئی تھی، لیکن وہ اپنے آپ کو اس سے مختلف شناخت کرواتے ہیں۔ وہ اپنے جسموں کو اپنی اندرونی محسوس کردہ شناخت کے مطابق بنانے کیلئے ایک یا ایک سے زیادہ طبی علاج کی تلاش کرتے یا کرواتے ہیں، جیسا کہ ہارمون تھراپی، جنس کی تبدیلی کیلئے سرجری یا دیگر طریق کار۔

دونوں جنسوں کے خصائل کے حامل فرد:  ایسے افراد جن کی پیدائش کے وقت یا بلوغت کے بعد کی جسمانی خصوصیات کی وجہ سے  آسانی کے ساتھ "مرد" یا "عورت" کے طور پر شناخت نہیں کیا جا سکتا۔ یہ لفظ ایک نامناسب اصطلاح "دوجنسہ" کو تبدیل کرتا ہے۔     

کراس ڈریسر:  کوئی ایسا شخص جو، جذباتی اور نفسیاتی خوشحالی کیلئے، ایسے کپڑے پہنتا ہے جو عام طور پر "متضاد" جنس سے منسلک ہوتے ہیں۔

ٹرانز :  ان افراد کی وضاحت کیلئے استعمال ہونے والی ایک ایسی وسیع اصطلاح ہے جو، مختلف درجوں کی حد تک، اس سے مطابقت نہیں رکھتے جس سے معاشرہ عام طور پر مرد یا عورت کی وضاحت کرتا ہے۔ 

امتیازی سلوک اور ایذا دہی

جنسی شناخت کی وجہ سے امتیازی سلوک کسی فرد کی جنس یا تذکیر و تانیث کی بنیاد پر کوئی سا بھی ایسا عمل ہے، چاہے قصداً ہو یا نہ ہو، جو کسی ایک فرد یا گروہ پر بوجھ کا باعث بنتا ہے اوردیگر افراد پر نہیں، یا جو معاشرے کے دیگر ممبران کیلئے دستیاب فوائد تک رسائی سے روکتا ہے یا رسائی کو محدود کرتا ہے۔ یہ نمایاں ہو سکتا ہے یا باریک بین۔ امتیازی سلوک بڑے پیمانے پر، نظامی درجے پر بھی ہو سکتا ہے، جیسا کہ جب کوئی قانون یا حکمت عملی بظاہر تو غیر جانبدار لگتی ہو، لیکن وہ تمام متعلقہ چیزوں کی شمولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل نہ دی گئی ہو۔ یہ لوگوں کی جنسی شناخت کے باعث ان کے حقوق کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

کسی کو ہراساں کرنا امتیازی سلوک کی ایک قسم ہے۔ اس میں تنقید، ہنسی مذاق، دوسروں کو الٹے سیدھے نام سے پکارنا، یا ایسا رویہ یا تصاویر کی نمائش شامل ہے جو آپ کو آپ کی جنسی شناخت کے باعث بے عزت یا ذلیل کرتی ہیں۔

کسی بھی فرد کے ساتھ ان کی جنسی شناخت کے باعث کام پر، اسکول میں، اپارٹمینٹ کرائے پر لینےکی کوشش کے دوران، ریستوران میں کھانا کھاتے وقت، یا کسی بھی دیگر اوقات میں مختلف انداز سے برتاؤ نہیں کرنا چاہیئے۔

مثال:  کوئی دو جنسہ فرد اپارٹمینٹ کے اشتہار کا جواب دیتا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ کہتا ہےکہ کوئی یونٹ دستیاب نہیں ہیں، حالانکہ دستیاب ہیں۔

مثال:  کوئی ملازم اپنے مینیجر کو بتاتا ہے کہ وہ متضاد جنس کے کپڑے پہنتا ہے۔ اس کا مینیجر اسےکہتا ہے کہ وہ مزید کسی ترقی یا ملازمت کی تربیت کیلئے اہل نہیں ہے، کیونکہ گاہک اور ساتھ کام کرنے والے اس کے ساتھ باسہولت محسوس نہیں کریں گے۔

آرگنائزیشنیں امتیازی سلوک نہیں کر سکتیں، انہیں لازماً ایذا دہی سے متعلق شکایات سے نمٹنا چاہیئے، اور ٹرانز افراد کیلئے لازماً امتیازی سلوک سے پاک ماحول فراہم کرنا چاہیئے۔ یہ " تیسری پارٹی" پر بھی لاگو ہوتا ہے، جیسا کہ معاہدے کے مطابق کام کرنے والے افراد یا جو باقاعدگی سے تنظیم کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔ جس جنس کے ساتھ لوگ رہتے ہیں انہیں اسی طرح شناخت کیا جانا چاہیئے، اور انہیں بیت الخلاؤں تک رسائی حاصل ہونی چاہیئے، اور اسی بنیاد پر سہولیات کو تبدیل کرنے کی اجازت ہونی چاہیئے، تاوقتیکہ وہ خصوصاً کسی دوسری مطابقت پذیری کیلئے درخواست کریں (جیسےکہ حفاظت یا خلوت کی وجوہات کیلئے)۔ 

مطابقت پذیری کی ذمہ داری

مجموعہ قوانین کے تحت، ایمپلائرز، یونین، مالکان مکانات اور خدمت فراہم کرنے والوں کیلئے لوگوں کی ان کی جنسی شناخت کے باعث مطابقت پذیری کی قانونی ذمہ داری ہے۔ مطابقت پذیری کا مقصد لوگوں کو خدمات، ہاؤسنگ یا کام کی جگہ سے مساوی فوائد حاصل کرنے یا ان میں حصہ لینے کی اجازت دینا ہے۔

مطابقت پذیری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس میں شامل ہر ایک فرد، بمع وہ فرد جو مطابقت پذیری کی درخواست کرتا ہے اسے بھی طریق کار میں مل کر کام کرنا چاہیئے، معلومات کو شیئر کرنا چاہیئے، اور مل کر مطابقت پذیری کے حل کی تلاش کرنی چاہیئے۔

مثال:  کوئی دو جنسہ آدمی اپنے جمنازیم میں آدمیوں کے لاکر میں خطرات کی وجہ سے حفاظت کے خدشات کا سوال اٹھاتا ہے۔ جم خانےکا مینیجر ایذا دہی کرنے والے کے خلاف اقدامات کرتا ہے، اور کلائنٹ کے ساتھ مل کر ممکنہ حل تلاش کرتا ہے، جیسے کہ تمام نہانے والے فواروں کیلئے پرائیویسی کے حصے اور آدمیوں کےلاکر روم میں اسٹال تبدیل کرنا، یا قبضے والاکوئی ایک فوارہ اور کپڑے تبدیل کرنے والا کمرہ۔ وہ کسی حتمی حل کی تلاش تک اس آدمی کو عملے کی سہولیات تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔    

مثال:  کسی دو جنسی خاتون کو اس کےکام پر عورتوں کا بیت الخلا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کا مینیجر اس بات کا دفاع اس وضاحت کے ذریعے کرتا ہے کہ دیگر عملے نے اپنی بے سکونی کا اظہار کیا ہے۔ اس کام کی جگہ کو اس عرصے کے دوران عملے کے خدشات کو حل کرنے اور مستقبل میں ایذا دہی اور امتیازی سلوک کی مزاحمت کیلئے آگاہی فراہم کرتے ہوئے، ایک حکمت عملی کی ضرورت ہے جو واضح طور پر یہ بیان کرے کہ دو جنسی ملازمین کو اس بیت الخلا کو استعمال کرنےکا حق حاصل ہے۔  

مثال: کسی ٹرانز خاتون کی ایک مرد پولیس نے برہنہ کر کے تلاشی لی ہو، حالانکہ اس نے اس قسم کی تلاشی کیلئے عورت آفیسروں کی گزارش کی تھی۔ پولیس سروس کا یہ کہنا ہے کہ مرد آفیسر کو لازماً تلاشی میں شامل ہونا ہے کیونکہ اس فرد نے جنسی تبدیلی کی سرجری نہیں کروائی تھی۔ اونٹاریو کے انسانی حقوق کے ٹربیونل نے حکم جاری کیا ہے کہ کوئی ایسا ٹرانز فرد جس کی برہنہ کر کے تلاشی لینے جا رہے ہوں اسے لازماً تین انتخابات فراہم کئے جانے چاہئیں:  صرف مرد آفیسروں کا استعمال؛ صرف خاتون آفیسروں کا استعمال؛ یا ایسی تلاشی جس میں دونوں مرد اور خاتون آفیسر موجود ہوں۔

معلومات کو خفیہ رکھنا

کسی ایمپلائر یا خدمت فراہم کرنے والے کے پاس ذاتی معلومات کو اکٹھا یا استعمال کرنے کیلئے لازماً معقول وجہ ہونی چاہیئے، جیسے کہ ڈرائیونگ لائسینس یا پیدائش کا سرٹیفیکیٹ، جس میں براہ راست یا بالواسطہ کسی مرد یا عورت کی جنسی شناخت جس کے ساتھ وہ رہتا یا رہتی ہے اس کی جنس درج ہو۔ انہیں زیادہ سے زیادہ درجے کی پرائیویسی اور رازداری کو بھی لازماً یقینی بنانا ہوگا۔ یہ تمام صورت احوال پر لاگو ہوتا ہے، بمع ملازمت کے ریکارڈ اور فائلیں، انشورنس کمپنی کے ریکارڈ، طبی معلومات، وغیرہ۔

مزید معلومات کیلئے

جنسی شناخت کی وجہ سے امتیازی سلوک اور ایذا دہی(Discrimination and Harassment Because of Gender)   پر اونٹاریو ہیومن رائٹس کمیشن (Ontario Human Rights Commission) کی پالیسی اور دیگر پبلیکیشنز اس ویب سائٹ پر دستیاب ہیں www.ohrc.on.ca

شکایت درج کروانےکیلئے    جسےدرخواست کہاجاتاہے  --  ہیومن رائٹس ٹریبونل آف اونٹاریو
(Human Rights Tribunal of Ontario) سے یہاں رابطہ کریں:
ٹول فری نمبر :  1-866-598-0322
ٹی ٹی وائی ٹول فری نمبر :  1-866-607-1240
ویب سائٹ:  www.hrto.ca

اپنے حقوق کے بارے میں بات کرنےکیلئے یا اگر آپ قانونی مدد چاہتے ہیں، تو ہیومن رائٹس لیگل سپورٹ سینٹر
(Human Rights Legal Support Centre) سے یہاں رابطہ کریں:
ٹول فری نمبر :  1-866-625-5179
ٹی ٹی وائی ٹول فری نمبر :  1-866-612-8627
ویب سائٹ: www.hrlsc.on.ca

ISBN/ISSN
978-1-4435-8836-2 :PRINT: 978-1-4435-8834-8 | HTML: 978-1-4435-8835-5 | PDF
Attachments