Skip to main content

Age discrimination (brochure)

کیا آپ  نےکبھی سنا ہے

" کیا آپ کو یقین ہےکہ آپ یہ ملازمت بخوبی کر سکتے ہیں؟ اس میں بہت زیادہ توانائی اور گرم جوشی سےکام لینا پڑتا ہے اور ہم کسی ایسے فرد کی تلاش میں ہیں جس میں پیشےکی لگن ہو۔"

" آپ کو اس تربیتی پروگرام کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کی اس عمرمیں، کیا فائدہ حاصل ہو گا؟"

" اس ملازمت کیلئے ہم کسی بالغ امیدوار کی تلاش میں ہیں"

" طلبہ شور کرنے والے اور ناقابل اعتبار کرائے دار ہوتے ہیں۔"

اس قسم کے تبصروں سے عمرکی بنا پر امتیازی سلوک کا تاثر مل سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ عمر کے بارے میں لیبلوں اور روئیو ں کی بنا پر مفروضےقائم کرنا۔ نوجوان اور بڑی عمر کے افراد عمر کی بنا پر امتیازی سلوک کا شکار ہو سکتے ہیں۔ عمر سے بے پروا، تمام افراد کو شامل کرنےکیلئے مختلف طریقوں کو تلاش کئے بغیر، چھوٹی عمر یا بڑی عمر کے افراد کی ضروریات کی بنیاد پر پرکھنا اورمعاشرےکو تشکیل دینےکا نتیجہ بھی عمرکی بنا پر امتیازی سلوک ہو سکتا ہے۔

آپ اپنی زندگی میں کسی بھی وقت امتیازی سلوک کا نشانہ بن سکتے ہیں، اور کچھ عمر کے گروپ مختلف قسموں کے امتیازی سلوک کا نشانہ بنتے ہیں۔

آپ عمرکی بنا پر امتیازی سلوک سے محفوظ ہیں

اونٹاریو انسانی حقوق کا مجموعہ قوانین لوگوں کو عمرکی بنیادکے تحت امتیازی سلوک سے محفوظ رکھتا ہے۔ مجموعہ قوانین عمرکی وضاحت 18 سال یا اس سے بڑی عمرکے طور پرکرتا ہے۔ تاہم، 16 سال یا اس سے بڑی عمر کے افراد اگر اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر نہیں ہیں تو ان کی ہاؤسنگ میں امتیازی سلوک سے حفاظت بھی کی جاتی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جہاں آپ کام کرتے ہیں یا رہتے ہیں، یا خدمات فراہم کر رہے ہیں وہاں پر لوگ آپ کی عمرکی وجہ سے آپ کے خلاف امتیازی سلوک نہیں کر سکتے۔  

چند مخصوص پروگرام اور فوائد، جیسے کہ بزرگوں کیلئے رعایت یا نوجوانوں کیلئے ملازمت کے پروگرام، خالصتاً عمر سے وابستہ ضروریات کا احاطہ کرتے ہیں۔ اس قسم کے پروگراموں کے علاوہ، جب عمرکی وجہ سے آپ کے ساتھ غیر منصفانہ طور پر برتاؤ کیا جا تا ہے تو یہ عمرکی بنا پر امتیازی سلوک ہو سکتا ہے۔

18 سال سے بڑی عمرکا فرد ہونےکے ناطے:

ہر ایک کی طرح آپ کو ملازمت میں یکساں مواقع کی پیشکش حاصل کرنےکا حق حاصل ہے۔ آپ کو آپ کی عمرکی وجہ سے ملازمت، تربیت یا ترقی سے انکار، یا زبردستی ریٹائر نہیں کیا جا سکتا۔ چند استثنا کے علاوہ، اونٹاریو میں حکماً ریٹائرمینٹ کی اجازت نہیں ہے۔  

ہر ایک کی طرح آپ کو ویسی ہی خدمات کے درجات کا حق حاصل ہے، جیسا کہ طبّی علاج اور دیگر صحت کی نگہداشت۔

اگر آپ بڑی عمر کے فرد ہیں، تو آپ کی عمر سے وابستہ ضروریات کو پورا کرنےکیلئے آپ مالک مکان یا ہاؤسنگ فراہم کرنے والے سے رہنےکی جگہوں سے مطابقت پیدا کرنے یا ہاؤسنگ کی حکمت عملیوں میں ترمیم کرنےکی امید کر سکتے ہیں (مثال کے طور پر، آپ کو مزید موزوں یونٹ میں منتقل ہونےکی اجازت دینا) تاوقتیکہ ایسا کرنا کسی ناجائز مصیبت کا باعث بنتا ہو۔

ایمپلائر ہونےکے ناطے:

  • آپ لوگوں کو ان کی عمر کی وجہ سے ملازمت پر رکھنے، تربیت یا ترقی سے انکار نہیں کر سکتے۔
  • جب کبھی عملے میں کمی کرنے یا اسے دوبارہ ترتیب میں لانےکی ضرورت پیش آئے تو اس موقع پر بڑی عمر کے ملازمین، یا دیگر عمر کےگروہوں کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ مت بنائیں۔
  • آپ کو لازماً یہ یقینی بنانا ہےکہ آپ کےکام کرنےکی جگہ امتیازی سلوک سے پاک ہو، ہر متعلقہ چیز کو شامل کرتی ہو، اور اپنے تمام ملازمین، بمع بڑی عمر کے ملازمین کی ضروریات کی قدر اور ان کی تائید کرتی ہو۔

عوام کو خدمات فراہم کرنے والا ہونے کے ناطے:

  • لوگوں کی عمرکی بنیاد پر خدمت پیش کرنےکیلئے آپ انہیں براہِ راست یا بالواسطہ انکار نہیں کر سکتے۔
  • آپ کو بڑی عمر کے افراد کی ضروریات پر لازماً پورا اترنا ہے۔ مثال کے طور پر، کچھ لوگوں کو ڈاکٹروں کےکلینکوں، اسٹوروں، یا بسوں یا سب وے پر آپ کے وقت کی زیادہ ضرورت ہو سکتی ہے یا انہیں مطابقت پذیری کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
  • چھوٹی عمر کے افرادکی بلوغت، ذمہ داری یا روئیےکے بارے میں مفروضوں یا دقیانوسیت کی وجہ سے آپ چھوٹی عمرکے افراد کے ساتھ مختلف انداز سے برتاؤ نہیں کر سکتے (مثال کے طور پر، مال میں، فلمی تھیٹروں میں، وغیرہ وغیرہ)۔

مالک مکان یا ہاؤسنگ فراہم کرنے والا ہونے کے ناطے:

  • آپ بڑی عمر کے کرایہ داروں کو کم کرایہ ادا کرنے کی وجہ سے گھر سے  بے دخل نہیں کر سکتے۔
  • آپ چھوٹی عمر کے افراد کوکرائے پر رکھنے سے انکار نہیں کر سکتےکیونکہ آپ یہ فرض کرتے ہیں کہ وہ اچھے کرایہ دار ثابت نہیں ہو ں۔
  • بڑی عمر کے افراد کیلئے رہائش کو مزید قابل رسائی بنانے کی غرض سے تبدیلیاں کرنا آپ کی ذمہ داری ہو سکتی ہے۔ اس میں ایسی تبدیلیاں کرنا شامل ہےجیسےکہ ڈھلوانیں تعمیرکرنا، نظر آنے والے فائر الارم اور دروازے کی گھنٹیاں، مختلف سائز کے دروازے کے دستے نسب کرنایا کاؤنٹر نیچےکروانا۔

مزید معلومات کیلئے

عمر رسیدہ لوگوں سے عمرکی بنا پر امتیازی سلوک(Discrimination Against Older Persons Because of Age)  پر اونٹاریو ہیومن رائٹس کمیشن کی پالیسی اور دیگر پبلیکیشنز اس ویب سائٹ پر دستیاب ہیں www.ohrc.on.ca

شکایت درج کروانےکیلئے    جسےدرخواست کہاجاتاہے  --  ہیومن رائٹس ٹریبونل آف اونٹاریو سے یہاں رابطہ کریں:
ٹول فری نمبر :  1-866-598-0322
ٹی ٹی وائی ٹول فری نمبر :  1-866-607-1240
ویب سائٹ:  www.hrto.ca

اگر آپ قانونی مدد چاہتے ہیں، تو ہیومن رائٹس لیگل سپورٹ سینٹر سے یہاں رابطہ کریں:
ٹول فری نمبر :  1-866-625-5179
ٹی ٹی وائی ٹول فری نمبر :  1-866-612-8627
ویب سائٹ:  www.hrlsc.on.ca

ISBN/ISSN
PRINT: 978-1-4435-8550-7 | HTML: 978-1-4435-8551-4 | PDF: 978-1-4435-8552-1
Attachments

File name File size Actions
Age discrimination_Urdu_accessible.pdf 511.17 KB Download
Attachments

File size -511.17 KB